Holier Than Life ‘زندگی سے مقدس تر’ by Fauzia Rafique – Urdu rendition Shamoon Saleem

رمشا مسیح کیس اور بابوسر میں 19 شیعہ مسلمانوں کے قتلِ عام پہ احتجاج کی نظم

زندگی سے مقدس تر

ہاں، آج میں اک مُہر ثبت کرتی ہوں
قرآن کے اک صفحے پر
اس معصوم کے نام کی
جسے کل اسلام کے جانثاروں نے
اس کی توہین کے الزام میں
قتل کیا ہے

میں مہر ثبت کرتی ہوں
ہندوؤں اور ان گنت احمدیوں کی اپنے وطن سے ہجرت کی
اور کل کی خبرمیں سے
ان انیس شیعہ مقتولوں کے ناموں کی
گیارہ برس کی اس بچی کی گرفتاری کی
اور موت تک زدوکوب ہونے والے اس عیسائ جوان کی
جو دونوں ذہن میں کچھ ہلکے تھے، سادہ تھے
مگر دل میں موتیوں سے شفاف تھے

چلو دل کی بات رہنے دو
مگر ذہن کی ہلکی اور سادہ تو میں بھی ہوں

میں اس ورق کو جلاتی نہیں ہوں
میں کتابوں کے ورق جلانے میں یقین نہیں رکھتی
میں اسے پھاڑتی بھی نہیں ہوں
میں بے سود تخریب میں یقین نہیں رکھتی

میں اس پر سیاہ حرفوں میں
مہر ثبت کرتی ہوں، ”قاتل“ کی
ہر اک مقتول کے نام کی سرخی سے

یہ دیکھنے کو کہ
کتاب کے نام پہ کتنے قتلوں کی گنجائش
قاتلوں کی اس کتاب پہ ہے

یا کبھی یہ دیکھ سکنے کو کہ
کس کتاب کے قاتلوں کا جتھہ
بالآخر تمغہ جیتتا ہے
تورات کے نام پر فلسطین میں
قران کے نام پہ پاکستان یاایران میں
انجیل کے نام پر ویتنام میں
یا تریپیتکا کے نام پہ برما میں

ہاں، آج میں اک مہر ثبت کرتی ہوں
قرآن کے اک صفحے پر
اس معصوم کے نام کی
جسے کل اسلام کے جانثاروں نے
اس کی توہین کے الزام میں
قتل کیا ہے

اور اے جاں نثارو
مجھے بےوقوف مت بناؤ
اپنے متشدد مظاہروں سے
کہ تمہیں قتل کا مقدس حق تفویض ہے
کسی بھی کتاب کی تقدیس کی خاطر
کسی بھی نام کی تقدیس کی خاطر
یا کسی بھی شے یاجگہ کی تقدیس کی خاطر

زندگی سے مقدس تر کچھ نہیں ہو سکتا
دل سے مقدس تر کچھ نہیں ہو سکتا
جو دھڑکتا ہے، ایک خوشی بھرے مستقبل کی امید میں
محبت کرتا ہے اور جیتا ہے
ایک پھول، ایک پرندہ،
اک گھاس کا سبز تنکا
وحشیو، تم مجھے اپنے
طیش آور مظاہروں سے بیوقوف مت بناؤ
خود زندگی سے مقدس تر
کچھ نہیں ہوتا

فوزیہ رفیق
ترجمہ: شمعون سلیم

View English original
https://uddari.wordpress.com/2012/08/19/holier-than-life-by-fauzia-rafique/
.
.

One comment on “Holier Than Life ‘زندگی سے مقدس تر’ by Fauzia Rafique – Urdu rendition Shamoon Saleem

  1. […] ‘Zindgi se Muqaddass-ter’ by Shamoon Saleem […]

    Like

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s